27 نومبر 2011 - 20:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی گولہ باری اور جھڑپ کے دوران 20 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی گولہ باری اور جھڑپ کے دوران 20 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں اس کارروائی میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے تاسہ خیل میں سیکیورٹی اہل کاروں اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ لڑائی میں ایک سیکیورٹی اہل کار ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ 8 شدت پسند بھی مارے گئے۔ اورکزئی کے علاقے گنڈی تال میں سیکیورٹی اہل کاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر گولا باری کی جس سے 12 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
........

/169